Home sticky post وزیر اعظم گلگت پہنچ گئے، گورنر نے بارشوں سے ہونے والے نقصانات سے متعلق آگاہ کیا

وزیر اعظم گلگت پہنچ گئے، گورنر نے بارشوں سے ہونے والے نقصانات سے متعلق آگاہ کیا

Share
Share

گلگت بلتستان: وزیراعظم شہباز شریف بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لینے کیلئے ایک روزہ دورے پر گلگت بلتستان پہنچ گئے ہیں۔
دورہ گلگت کے دوران وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے ملاقات کی۔
گورنر گلگت بلتستان نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کو حالیہ بارشوں کے نتیجے میں سیلابی صورتحال اور نقصانات کے حوالے سے بریفنگ دی، سید مہدی شاہ نے وزیراعظم کو گلگت میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت اور امن و امان کی صورتحال سے بھی آگاہ کیا۔
ملاقات کے دوران حالیہ بارشوں و سیلاب میں جاں بحق ہونے والوں کے لئے دعا بھی کی گئی۔
قبل ازیں گلگت پہنچنے پر گلگت بلتستان کے گورنر سید مہدی شاہ اور وزیر اعلی گلبر خان، چیف سیکرٹری، آئی جی پولیس اور فورس کمانڈر نے ایئر پورٹ نے وزیر اعظم شہباز شریف کا استقبال کیا۔
وزیرِ مواصلات عبدالعلیم خان، وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، وزیرِ امور برائے کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام، وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک، مشیر وزیرِ اعظم رانا ثناء اللہ اور وزیرِ اعظم کے کوارڈینیٹر شبیر عثمانی بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف گلگت میں بارشوں و سیلاب کے متاثرین سے ملاقات کریں گے اور امدادی رقوم تقسیم کریں گے۔
ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق نے کہا کہ پاکستان سے سیلاب متاثرین کی امیدیں وابستہ ہیں، سیلاب کی بدترین تباہی سے گلگت بلتستان کا 20 ارب سے زائد کا نقصان ہوا ہے، گلگت کیلئے وفاقی تعاون آکسیجن کا کام دیتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ متاثرین سیلاب کی نظریں وزیر اعظم پاکستان کی طرف ہیں، اجڑے گھروں اور مٹتی بستیوں کے بے گھر مکین زخموں پر مرہم کے منتظر ہیں، وزیر اعظم کو گلگت کی سرزمین پر خوش آمدید کہتے ہیں، شہباز شریف کا دورہ جی بی نیک شگون ہے۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...