Home Uncategorized ایرانی سپریم لیڈر نے حسن نصر اللہ کو شہادت سے چند روز قبل کس خطرہ سے آگاہ کیا تھا ؟

ایرانی سپریم لیڈر نے حسن نصر اللہ کو شہادت سے چند روز قبل کس خطرہ سے آگاہ کیا تھا ؟

Share
Share

بیروت: لبنان کے دارالحکومت میں 27 ستمبر کو حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے تھے اور اس سے چند روز قبل ہی ان کی ایران کے سپریم لیڈر خامنہ ای سے بات چیت ہوئی تھی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ایک سینیئر ایرانی اہلکار نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ خصوصی ایلچی کے ذریعے خامنہ ای اور حسن نصر اللہ کے درمیان کیا گفتگو ہوئی تھی۔

کم از کم تین مصدقہ ایرانی ذرائع نے رائٹرز سے گفتگو میں تصدیق کی کہ رہبرِ اعلیٰ علی خامنہ ای نے حسن نصر اللہ کو آخری بات چیت میں اسرائیلی قاتلانہ حملے سے خبردار کیا تھا۔

ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای نے حسن نصر اللہ کو مشورہ دیا تھا کہ فوری طور پر لبنان کو چھوڑ کر ایران چلے آئیں کیوں کہ لبنان میں اسرائیلی جاسوس گھس چکے ہیں جو ان کے قتل کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

رائٹرز کو ایرانی اہلکار نے یہ بھی بتایا کہ علی خامنہ ای کا پیغام لے کر حسن نصر اللہ تک پہنچانے والے ایلچی پاسداران انقلاب کے سینیئر کمانڈر عباس نیلفروشان تھے جو حسن نصر اللہ کے ساتھ ہی شہید ہوگئے تھے۔

خیال رہے کہ نیلفروشان ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای کے قابل اعتماد فوجی مشیر تھے۔

Share
Related Articles

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...

لیلیٰ زبیری نے کس بالی ووڈ اداکار کے ساتھ کام کرنے سے انکار کیا؟

 سینئر اداکارہ لیلیٰ زبیری نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ماضی میں...