Home نیوز پاکستان یہ لڑکیاں میرے لئے نامحرم ہیں،ڈاکٹر ذاکر نائیک تقریب کے دوران اسٹیج چھوڑ کر چلے گئے

یہ لڑکیاں میرے لئے نامحرم ہیں،ڈاکٹر ذاکر نائیک تقریب کے دوران اسٹیج چھوڑ کر چلے گئے

Share
Share

اسلام آباد: معروف عالم دین ڈاکٹر ذاکر نائیک وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہونے والی ایک تقریب میں اسٹیج چھوڑ کر چلے گئے۔

یتیم بچوں کے ادارے پاکستان سویٹ ہوم میں ڈاکٹر ذاکر نائیک کو بطور مہمان خصوصی مدعو کیا جہاں انہوں نے گفتگو کی اور سوالات کے جواب دیے۔

پروگرام کے اختتام پر سویٹ ہوم کے چیئرمین زمرد خان نے ڈاکٹر ذاکر نائیک کے ہاتھوں شیلڈ دلوانے کےلیے لڑکیوں کو اسٹیج پر بلایا تو ڈاکٹر ذاکر نائیک اسٹیج سے اتر گئے۔

انہوں نے کہا کہ یہ لڑکیاں میرے لیے نامحرم ہیں جنہیں میں شیلڈ نہیں دے سکتا۔ اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ ڈاکٹر ذاکر نائیک نے اسٹیج سے نیچے اتر کر لڑکوں کو شیلڈ دی۔

بعد میں زمرد خان سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر ذاکر نائیک نے انہیں کہا کہ آپ ان بچیوں کو چھو نہیں سکتے، کیونکہ یہ نامحرم ہیں۔

خیال رہے کہ ڈاکٹر ذاکر نائیک 30 ستمبر کو دورے پر اسلام آباد پہنچے ہیں جہاں دو روز قیام کے بعد وہ کراچی روانہ ہوگئے ہیں جہاں وہ مختلف پروگرامز میں شرکت کریں گے اور اجتماعات سے خطاب بھی کریں گے۔

Share
Related Articles

سابق اداکارہ سارہ چوہدری کا طلاق اور ذاتی زندگی پر خاموشی توڑنے کا بیان

لاہور: پوڈکاسٹ میں پہلی بار کھل کر گفتگو پاکستان ٹیلی ویژن کی...

آزاد کشمیر میں کالعدم تنظیم سے وابستہ 72 افراد گرفتار، پولیس کا دعویٰ

مظفرآباد: سکیورٹی اور امن و امان کے لیے کارروائیاں جاری آزاد جموں...

محسن نقوی کا ایران کا اہم دورہ، فیلڈ مارشل کا خصوصی پیغام سپریم لیڈر تک پہنچائیں گے

اسلام آباد: وزیر داخلہ کرغزستان سے وطن واپس پہنچ گئے وفاقی وزیر...

عوامی ایکشن کمیٹی کی احتجاجی کال مسترد، عوام نے امن اور استحکام کا ساتھ دیا: شاہ غلام قادر

مظفرآباد: قائد حزب اختلاف کا احتجاجی کال پر ردعمل آزاد جموں و...