Home Uncategorized ایرانی سپریم لیڈر کا عبرانی زبان میں نیا ایکس اکاؤنٹ معطل

ایرانی سپریم لیڈر کا عبرانی زبان میں نیا ایکس اکاؤنٹ معطل

Share
Share

تہران :ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے عبرانی زبان میں ایکس اکاؤنٹ کھولا جو 24 گھنٹوں سے بھی کم وقت میں معطل ہو گیا۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر عبرانی زبان میں پوسٹ شیئر کرنے کے لیے 26 اکتوبر کو نیا اکاؤنٹ کھولا تھا۔
اس نئے اکاونٹ سے عبرانی زبان میں کی جانے والی پہلی پوسٹ کا ترجمہ کچھ یوں ہے کہ ’اللّٰہ کے نام سے جو سب سے زیادہ رحم کرنے والا ہے‘۔
مذکورہ پوسٹ کو ایرانی سپریم لیڈر نے انگریزی زبان کے آفیشل اکاونٹ سے ری شیئر بھی کیا، جس پر اسرائیلی رضاکارانہ فلاحی تنظیم ’زکا‘ نے جواب دیتے ہوئے ایرانی سپریم لیڈر کے لیے وہ دعائیہ کلمات تحریر کیے جو عام طور سے مرنے والوں کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔
بعد ازاں ایرانی سپریم لیڈر کے اس اکاونٹ سے عبرانی زبان میں اسرائیل کے نام سخت الفاظ میں پوسٹ شیئر کی گئی، جس کا ترجمہ کچھ یوں ہے کہ صہیونی ریاست نے ایران کو سمجھنے میں غلطی کی ہے، ہم اسے سمجھائیں گے کہ ایرانی قوم کی طاقت، صلاحیت، اقدام اور خواہش کیا ہے۔
مذکورہ دوسری پوسٹ کے چند لمحوں کے بعد ہی آیت ا للہ علی خامنہ ای کا عبرانی زبان کا ایکس اکاؤنٹ معطل کر دیا گیا، جس کی تصدیق ایرانی افواج کے آفیشل اکاونٹ سے بھی کر دی گئی ہے۔
یاد رہے کہ یہ دونوں پوسٹیں گزشتہ ہفتے اسرائیل کی جانب سے ایران کے فوجی اہداف پر حملوں کے بعد سامنے آئی ہیں۔

Share
Related Articles

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...

لیلیٰ زبیری نے کس بالی ووڈ اداکار کے ساتھ کام کرنے سے انکار کیا؟

 سینئر اداکارہ لیلیٰ زبیری نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ماضی میں...