Home سیاست ‎عرفان صدیقی قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ کے بلامقابلہ چیئرمین منتخب

‎عرفان صدیقی قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ کے بلامقابلہ چیئرمین منتخب

Share
Share

اسلام آباد: حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ کے بلا مقابلہ چیئرمین منتخب ہوگئے۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کے لیے سینیٹر عرفان صدیقی حکومتی اتحاد کے مشترکہ امیدوار تھے، پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی پارلیمانی لیڈر سینیٹر شیری رحمان اور جمعیت علمائے اسلام (جے یوآئی ف) کے پارلیمانی لیڈر مولانا عطا الرحمن نے ان کا نام چیئرمین کے انتخاب کے لیے تجویز کیا۔

پی پی پی سینیٹر محمودالحسن اور مسلم لیگ ( ن) کے سینیٹر ڈاکٹر افنان اللہ خان نے بطور تائید کننده کاغذات نامزدگی پر دستخط کیے اور اجلاس میں 6 ارکان موجود تھے، جن میں پی پی سے شیری رحمان، رانا محمود الحسن، روبینہ قائم خانی، مسلم لیگ ن کے افنان اللہ خان جبکہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے علی ظفر اور لیاقت خان ترکئی نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔

پی ٹی آئی کے سینیٹر علی ظفر اور لیاقت خان نے نو منتخب چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کو مبارک باد دی۔

علی ظفر نے کہا کہ ہمارا سیاسی ایشو نہ چل رہا ہوتا تو میں خود سینیٹر عرفان صدیقی کا نام چیئرمین کے لیے تجویز کرتا، عرفان صدیقی  اس کمیٹی کے لیے بہترین انتخاب ہیں۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...