Home sticky post 3 پی ٹی آئی حکومت کے جواب سے مطمئن ہوئی تو مذاکرات آگے چلیں گے،عرفان صدیقی

پی ٹی آئی حکومت کے جواب سے مطمئن ہوئی تو مذاکرات آگے چلیں گے،عرفان صدیقی

Share
Share

اسلام آباد:حکومتی کمیٹی کے ترجمان عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف حکومت کے جواب سے مطمئن ہوئی تو مذاکرات آگے چلیں گے۔31 جنوری کی ڈیڈ لائن سے آگے بھی جایا جا سکتا ہے۔
پارلیمنٹ ہاوٴس پہنچنے پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگوکرتے ہوئے عرفان صدیقی نے کہا کہ تحریک انصاف آج اپنے تحریری مطالبات پیش کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ تحریری مطالبات تمام اتحادی اپنے پارٹی سربراہ کے سامنے پیش کریں گے، حکومت کی جانب سے بھی تحریک انصاف کو تحریری جواب دیا جائے گا۔
عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ31 جنوری کی ڈیڈ لائن سے آگے بھی جایا جا سکتا ہے۔ 31 جنوری سے قبل تحریک انصاف کو حکومتی کمیٹی جواب دے گی۔
یاد رہے کہ حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کا تیسرا اجلاس کچھ دیر بعد پارلیمنٹ ہاوٴس میں ہو گا۔
اجلاس کی صدارت اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کریں گے، جس میں پی ٹی آئی تحریری طور پر اپنے مطالبات پیش کرے گی۔

Share
Related Articles

این ایف سی اجلاس نہ بلانے پرعلی امین گنڈا پور کی وفاقی حکومت کو دھمکی

اسلام آباد:خیبرپختونخوا (کے پی) کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے این ایف...

حکومت نے 3696 ارب روپے کی بچت کی، ریلیف عوام کو ملے گا، اویس لغاری

اسلام آباد:وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ “بجلی کے...