Home Uncategorized کیا جسمانی طور پر تندرست ہونا صحت مندی کی علامت ہے؟

کیا جسمانی طور پر تندرست ہونا صحت مندی کی علامت ہے؟

Share
Share

لاہور:یہ محض ایک خام خیالی ہے کہ جسمانی طور پر تندرست ہونا صحت مندی کی علامت ہے جبکہ ایسا نہیں ہے ذہنی امراض بھی اتنے ہی اہم ہیں جتنے جسمانی ۔

رپورٹ کے مطابق مکمل طور پر فٹ ہونے کے لیے ذہنی طورپر بھی فٹ ہونا ضروری ہے، جب لوگ دماغی یا ذہنی بیماریوں کو نظرانداز کرتے ہیں تو اس کے منفی نتائج برآمد ہوتے ہیں۔

مثال کے طور پر، آپ کبھی بھی کینسر میں مبتلا شخص کو ذہنی طور بیماری کو قبول کرکے عملی اقدامات کرنے، زندگی میں آگے بڑھنے اور ڈپریشن سے نمٹنے کیلئے نہیں کہتے جبکہ درحقیقت ہمیں ذہنی مرض کو بھی اتنی ہی سنجیدگی سے لینا چاہیے جتنا ظاہری مرض کو لیا جاتا ہے۔

اسی طرح والدین بھی ہمیشہ اپنے بچوں کی جسمانی ضروریات کا خیال رکھتے ہیں ، وہ انہیں غذائیت سے بھرپور غذائیں کھلاتے ہیں اور ہمیشہ ان کے زخموں پر فوری مرہم پٹی رکھتے ہیں تاہم وہ اپنے بچے کی بگڑتی ہوئی ذہنی صحت کو قبل از وقت محسوس کرنے میں اکثر ناکام رہتے ہیں۔کیونکہ وہ اسے اتنی اہمیت نہیں دیتے اور اس کی وجہ لوگوں میں شعور کی کمی ہے۔

یہاں تک کہ بالغ افراد میں بھی، آپ کبھی نہیں جان پاتے کہ ایک شخص ذہنی طور پر کس ڈپریشن سے گزر رہا ہے جب تک کہ بہت دیر نہ ہوجائے۔

لہٰذا ہمیں ذہنی یا دماغی امراض کی علامات کو پہچاننے کے قابل ہونے کی ضرورت ہے، ہمیں یہ یاد رکھنا چاہیے کہ ہر ہنسنے والا شخص خوش بھی ہو یہ ضروری نہیں ۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...