Home سیاست نیشنل ایکشن پلان کوآرڈی نیشن کمیٹی کا اجلاس،دہشتگردوں سے مذاکرات نہ کرنے کا فیصلہ

نیشنل ایکشن پلان کوآرڈی نیشن کمیٹی کا اجلاس،دہشتگردوں سے مذاکرات نہ کرنے کا فیصلہ

Share
Share

اسلام آباد:نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کی زیر صدارت نیشنل ایکشن پلان کوآرڈی نیشن کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ دہشتگردوں کے ساتھ مذاکرات نہیں ہوں گے۔

اجلاس میں تمام چیف سیکرٹریز، آئی جیز پولیس اور خفیہ ایجنسیوں کے افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان کا جائزہ لیا گیا جس سے متعلق تمام آئی جیز نے عملدرآمد پر بریفنگ دی، نگران وزیر داخلہ نے کہا کہ دہشتگرد اور انتہا پسند جماعتوں کیخلاف کارروائی کر کے تاجروں کے تحفظ، منشیات کی سمگلنگ اور فروخت روکنے کیلئے اقدامات تیز کیے جائیں۔

جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد پھیلانے اور دہشتگردوں کی مالی معاونت روکنے کیلئے سخت اقدامات کیے جائیں، فورتھ شیڈول کالعدم تنظیموں کو چندہ دینے پر پابندی ہے جس پر سختی سے عمل کروایا جائے، پاکستانی اپنا صدقہ خیرات صرف چیریٹی کیش کے منظور شدہ اداروں کو دیں۔

نگران وزیر داخلہ نے بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں سی ٹی ڈی کو مضبوط کرنے کیلئے مکمل مدد کی یقین دہانی کروائی، سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ سندھ اور پنجاب کے کچے کے ڈاکوؤں کیخلاف مؤثر کارروائی کیلئے پولیس کے جدید ہتھیار اور ٹریننگ کے ذریعے امن لایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان علیحدگی پسند جماعتوں کیخلاف مؤثر آپریشن کے ذریعے عوام کو تحفظ دیا جائے گا، غیر قانونی تارکین وطن کو نکالنے کے ساتھ غیر قانونی قیام پذیر افراد کیخلاف بھی کارروائی کی جائے گی، پولیس، فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران کی قربانیوں کی بدولت ملک پر امن رہے گا۔

سرفراز بگٹی کا مزید کہنا تھا کہ شہدا کی قربانیاں ضائع نہیں جائیں گی، خیبر پختونخوا کے ضم شدہ اضلاع میں ترقی کے مزید منصوبے شروع کیے جائیں گے اور سابق خاصہ دار اور موجودہ پولیس افسران کو بھرپور وسائل مہیا کیے جائیں گے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...