Home #ٹرینڈ اسحاق ڈار نے پانامہ اور جنوبی کوریا کے وزرائے خارجہ کو بھارت کے یکطرفہ اقدامات سے آگاہ کر دیا

اسحاق ڈار نے پانامہ اور جنوبی کوریا کے وزرائے خارجہ کو بھارت کے یکطرفہ اقدامات سے آگاہ کر دیا

Share
Share

اسلام آباد : وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے پانامہ اور جنوبی کوریا کے وزرائے خارجہ کو بھارت کے یکطرفہ اقدامات سے آگاہ کر دیا۔

اسحاق ڈار نے پانامہ کے ہم منصب سے رابطہ کر کے انہیں سندھ طاس معاہدے کے متعلق بھی بتایا، اس موقع پر پانامہ کے وزیر خارجہ نے دونوں فریقوں پر تحمل کا مظاہرہ کرنے پر زور دیا۔
وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے جنوبی کوریا کے ہم منصب سے بھی رابطہ کرکے خطے کی صورتحال، بھارت کے پراپیگنڈے اور یکطرفہ اقدامات سے آگاہ کیا۔
ترجمان کے مطابق اسحاق ڈار نے کوریا کے وزیر خارجہ کو سندھ طاس معاہدے سے متعلق بھی آگاہ کیا، کوریا کے وزیر خارجہ نے بات چیت کے ذریعے مسائل کے حل پر زور دیا۔
خیال رہے کہ بھارت کے پہلگام حملے کے بارے میں پراپیگنڈے کے بعد وزیر خارجہ مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ سے رابطہ کرکے ان کو صورتحال سے اگاہ کر چکے ہیں۔

Share
Related Articles

پاکستان کا 450 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے والے ابدالی ویپن سسٹم کا کامیاب تجربہ

راولپنڈی :پاکستان نے آج کامیابی کے ساتھ ابدالی ویپن سسٹم کا تربیتی...

نوشکی میں آئل ٹینکر دھماکہ،آگ لگنے سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 8 ہوگئی

میں زخمی ہونے والے مزید 5 افراد نجی اسپتالوں میں دوران علاج...

پاکستانی قوم متحد ، وطن کے چپے چپے کی حفاظت کرنا جانتی ہے،شیخ رشید

راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے...