Home sticky post 3 اسحاق ڈار سلامتی کونسل کے اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کیلئے نیویارک پہنچ گئے

اسحاق ڈار سلامتی کونسل کے اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کیلئے نیویارک پہنچ گئے

Share
Share

نیویارک:نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سلامتی کونسل کے اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کیلئے نیویارک پہنچ گئے۔
ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار سرکاری دورے پر نیویارک پہنچ گئے، جہاں وہ اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان کے نمایاں اجلاسوں (Signature events) کی صدارت کریں گے۔
نائب وزیراعظم کی نیویارک آمد پر اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد اور امریکا میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے استقبال کیا۔
اپنے سرکاری دورے کے دوران وزیرِ خارجہ نیویارک و واشنگٹن ڈی سی میں دوطرفہ اہم ملاقاتیں کریں گے، علاوہ ازیں سینیٹر اسحاق ڈار ”دو ریاستی حل“ سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس میں پاکستان کی نمائندگی بھی کریں گے، جس کی میزبانی سعودی عرب اور فرانس مشترکہ طور پر کر رہے ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان جولائی کے مہینے کیلئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھالے ہوئے ہے۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...