Home sticky post 4 اسحاق ڈار کی اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے ملاقات

اسحاق ڈار کی اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے ملاقات

Share
Share

نیویارک:نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار نے اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات کی ہے جس میں ترقی پذیر ممالک کے لیے پائیدار ترقی کے اہداف اور ماحولیاتی اہداف کے لیے مالی وسائل کی دستیابی یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔
نیویارک میں نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار کی اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات ہوئی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان اقوامِ متحدہ کے چارٹر اور کثیرالجہتی سفارت کاری کے اصولوں پر کار بند ہے، پاکستان یو این کی سلامتی کونسل کے غیر مستقل رکن کے طور پر عالمی امن و استحکام کے فروغ کے لیے پْرعزم ہے۔
اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی جانب سے ’سمٹ آف دی فیوچر‘ کے انعقاد کے اقدام کا خیر مقدم کیا گیا۔ملاقات میں ترقی پذیر ممالک کے لیے پائیدار ترقی کے اہداف اور ماحولیاتی اہداف کے لیے مالی وسائل کی دستیابی یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔
نائب وزیرِ اعظم نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا اقوامِ متحدہ سلامتی کونسل کی قرار دادوں کے مطابق منصفانہ حل ناگزیر ہے، اسرائیلی مظالم کی شدید مذمت کرتے ہیں اور پاکستان دو ریاستی حل کا حامی ہے۔
کابل سے ہونے والی سرحد پار دہشت گردی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے افغانستان میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے اقوامِ متحدہ کے تعاون کی ضرورت پر زور دیا گیا۔
ملاقات میں افغانستان میں لاکھوں بے سہارا افراد کی انسانی امداد اور وسطی ایشیا سے پاکستان تک روابط کے منصوبوں میں معاونت کے عزم کا اظہار کیا گیا۔
اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے پاکستان کے امن مشنز میں کردار اور اقوامِ متحدہ میں سرگرم شمولیت پر شکریہ ادا کیا۔
خیال رہے کہ نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک میں موجود ہیں۔

Share
Related Articles

سفیرعاصم افتخارنے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب کا منصب سنبھال لیا

نیویارک: سفیرعاصم افتخارنے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب کا منصب...

غزہ پر اسرائیلی حملوں میں مزید 80 فلسطینی شہید

غزہ:اسرائیل کی جانب سے اقوامِ متحدہ کی پناہ گزین ایجنسی کے طبی...

پاکستان کے اقوام متحدہ میں سبکدوش ہونے والے مستقل مندوب منیر اکرم کے اعزاز میں پر استقبالیہ

نیویارک: پاکستان کے اقوام متحدہ میں سبکدوش ہونے والے مستقل مندوب منیر...

صدرٹرمپ نے پاکستان سمیت 25 ممالک پر جوابی ٹیکس عائدکردیا

واشنگٹن: امریکا نے ٹیرف جنگ کو دنیا بھر میں پھیلا دیا، پاکستان...