Home sticky post 5 اسحاق ڈار کا نیویارک میں مصروف دن، مسئلۂ فلسطین سے متعلق بریفنگ میں پاکستان کا قومی بیان پیش کریں گے

اسحاق ڈار کا نیویارک میں مصروف دن، مسئلۂ فلسطین سے متعلق بریفنگ میں پاکستان کا قومی بیان پیش کریں گے

Share
Share

نیویارک:نائب وزیرِاعظم و وزیرِخارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار آج نیویارک میں مصروف دن گزاریں گے۔وہ اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے مشرقِ وسطیٰ بالخصوص مسئلۂ فلسطین سے متعلق بریفنگ میں پاکستان کا قومی بیان پیش کریں گے۔ سلامتی کونسل کا یہ اجلاس برطانوی وزیرِخارجہ کی زیرِصدارت منعقد ہوگا۔
ترجمان دفترخارجہ کے مطابق نائب وزیرِاعظم /وزیرِخارجہ سلامتی کونسل کے اجلاس کے موقع پر متعدد دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔ وہ مصر، اردن اور انڈونیشیا کے وزرائے خارجہ سے ملاقات کریں گے، جبکہ برطانیہ کے وزیرِخارجہ سے بھی ان کی ملاقات متوقع ہے۔

اقوامِ متحدہ میں ریاستِ فلسطین کے مستقل مبصر سفیر ریاض منصور بھی ان سے ملاقات کریں گے۔

اقوامِ متحدہ میں اپنی مصروفیات کے اختتام پر نائب وزیرِاعظم/وزیرِخارجہ واشنگٹن ڈی سی روانہ ہوں گے تاکہ وزیرِاعظم کے وفد میں شامل ہو سکیں۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...