Home sticky post 6 طالبان رجیم عالمی تنہائی کاشکار،افغان پاسپورٹ دنیا بھر میں کمزور ترین قرار

طالبان رجیم عالمی تنہائی کاشکار،افغان پاسپورٹ دنیا بھر میں کمزور ترین قرار

Share
Share

کابل:طالبان رجیم عالمی تنہائی کا شکار ہوگئی، افغان پاسپورٹ دنیا بھر میں کمزور ترین قرار دے دیا گیا۔طالبان رجیم کی آمریت، نااہلی اور دہشتگردی کی سرپرستی نے افغان شہریوں پر دنیا کے دروازے بند کر دیے ہیں۔ افغان طالبان رجیم میں افغانستان عالمی تنہائی، معاشی بحرانوں سمیت دہشتگردی کا مرکز بن چکا ہے۔

معروف عالمی نیوز ایجنسی گلف نیوز کے مطابق مستند کی ہینلے پاسپورٹ انڈیکس رینکنگ نے افغان پاسپورٹ دنیا بھر میں کمزور ترین قرار دے دیا۔ہینلے پاسپورٹ انڈیکس میں افغان پاسپورٹ 101 کی پست ترین درجہ بندی پر آگیا۔ گلف نیوز کے مطابق افغانستان کے پاسپورٹ کی کمزور درجہ بندی کا گہرا تعلق بدترین سفارتی تعلقات، بدانتظامی اور سکیورٹی خطرات سے ہے۔

رپورٹ کے مطابق افغانستان واحد ملک ہے جس کے پاسپورٹ کے حامل افراد صرف 25 ممالک کا سفر کر سکتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ افغان طالبان کی انتہاء پسندانہ پالیسیاں افغان شہریوں کی سلامتی سمیت خطے کے لیے بھی خطرات کا باعث بن رہی ہیں۔افغان پاسپورٹ کا دنیا میں سب سے کمزور ہونا طالبان رجیم کی ناکام خارجہ پالیسی اور سفارتی تنہائی کی واضح مثال قرار دیا جا رہا ہے۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...