اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت کی انتظامیہ نے ملکی سیکیورٹی صورت حال کے پیش نظر تمام تعلیمی ادارے دو دن کے لیے بند رکھنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق آئندہ دو روز تک شہر میں تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے، تعلیمی اداروں میں اسکولز، کالجز، یونیورسٹیز اور ٹریننگ انسٹیٹیوٹ بھی شامل ہیں۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ اسلام آباد میں 9 اور 10 مئی کو تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے تاہم تعلیمی اداروں میں جاری امتحانات معمول کے مطابق جاری رہیں گے۔