Home sticky post اسلام آباد ہائی کورٹ کی عمران خان کو جیل رولز کے مطابق سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت

اسلام آباد ہائی کورٹ کی عمران خان کو جیل رولز کے مطابق سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت

Share
Share

اسلام آباد:اسلام آباد ہائی کورٹ نے جیل سہولیات فراہم کرنے کی بانی پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست نمٹاتے ہوئے انہیں جیل رولز کے مطابق سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔
چیف جسٹس عامر فاروق نے بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے ملاقات، بیٹوں سے فون پر بات و دیگر جیل سہولیات فراہمی کے کیس میں تین صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔بانی پی ٹی آئی کی جانب سے وکیل فیصل چوہدری ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

تحریری فیصلے میں لکھا ہے کہ سپرنٹنڈنٹ جیل کے مطابق بانی پی ٹی آئی کا مستقل بنیادوں پر میڈیکل چیک اَپ ہوتا ہے جبکہ شکایت کی صورت میں مناسب انتظام کرکے پرائیویٹ ڈاکٹر سے بھی چیک اَپ کروایا جا سکتا ہے۔
جیل حکام کا کہنا ہے کہ جیل مینوئل کے مطابق جیل میں بیرون ملک فون کال کی سہولت موجود نہیں، جیل حکام نے بتایا بیرون ملک فون کال کی سہولت تب دی جاتی ہے جب عدالتی آرڈر موجود ہوں۔
سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے مطابق منگل و جمعرات کو بانی پی ٹی آئی سے وکلاء اور فیملی کی ملاقات کروائی جاتی ہے جبکہ جیل رولز کے تحت بانی پی ٹی آئی کو ان کی مرضی کے مطابق دو اخبارات دیے جاتے ہیں۔ شیڈول کے مطابق بشریٰ بی بی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات جمعرات کو ہوتی ہے۔عدالتیں جب کبھی جیل سہولیات فراہمی سے متعلق جو احکامات دیتی رہیں ان پر عمل ہوتا رہا ہے، متعلقہ سہولیات بانی پی ٹی آئی کو مل رہی ہیں اور اس پر عمران خان کے وکیل بھی مطمئن ہیں۔
فیصلے میں کہا گیا کہ بانی پی ٹی آئی کے وکیل جیل سہولیات فراہم کرنے سے متعلق مطمئن ہیں لہذا مداخلت کی ضرورت نہیں ہے، عدالت ہدایات کے ساتھ جیل سہولیات فراہم کرنے کی بانی پی ٹی آئی کی درخواست نمٹاتی ہے۔ جیل رولز کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو جیل میں متعلقہ سہولیات فراہم کی جائیں۔عدالتی فیصلے کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے وکیل کا جیل سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔

Share
Related Articles

اپر کرم میں سرکاری قافلے پر فائرنگ سے اسسٹنٹ کمشنر کرم زخمی

پشاور:اپر کرم میں دو قبائل کے درمیان جنگ بندی کے لیے آنے...

کراچی آئی امریکی خاتون نے واپس جانے کی شرط رکھ دی

کراچی :نوجوان کی محبت میں کراچی آئی امریکی خاتون نے واپس جانے...

ایک دوسرے کو دل میں جگہ دینے سے ہی استحکام ممکن ہے، کامران ٹیسوری

کراچی :گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ ایک دوسرے کو...

واشنگٹن طیارہ حادثے کے تمام 67 افراد ہلاک، نائن الیون کے بعد بدترین سانحہ قرار

واشنگٹن:امریکی دارالحکومت واشنگٹن کے رونالڈ ریگن ایئرپورٹ کے قریب مسافر طیارے اور...