Home سیاست اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کے خلاف توشہ خانہ فوجداری کارروائی کیس روکنے کا حکم دیدیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کے خلاف توشہ خانہ فوجداری کارروائی کیس روکنے کا حکم دیدیا

Share
Share

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ فوجداری کارروائی کیس روکنے کا حکم دے دیا۔چیئرمین پی ٹی آئی کی چاروں درخواستوں پر آٹھ جون کے لیے نوٹس جاری کر دیے گئے۔

توشہ خانہ فوجداری کارروائی قابل سماعت ہونے کے خلاف عمران خان کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی درخواست پر اسٹے آرڈر جاری کیا ہے۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے عمران خان کی درخواست پر احکامات جاری کرتے ہوئے الیکشن کمیشن سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر دیے۔

عدالت نے توشہ خانہ فوجداری کارروائی کیس کی سماعت 8 جون تک ملتوی کر دی جبکہ عمران خان کی چاروں درخواستوں پر آٹھ جون کے لیے نوٹس جاری کر دیے گئے۔

دوران سماعت، عمران خان کے وکیل خواجہ حارث نے موقف دیا کہ الیکشن کمیشن کی کمپلینٹ قابل سماعت ہی نہیں کیونکہ الیکشن کمیشن کی جانب سے کسی کو مجاز اتھارٹی مقرر کرنے کا کوئی لیٹر پیش نہیں کیا گیا، الیکشن کمیشن نے صرف اپنے آفس کو کمپلینٹ فائل کرنے کا کہا جبکہ مجاز اتھارٹی کے بغیر دائر کمپلینٹ پر سماعت نہیں ہو سکتی۔ مقررہ وقت گزر جانے کے بعد کمپلینٹ نہیں بھیجی جا سکتی۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ٹرائل کورٹ نے ان اعتراضات پر کیا کہا۔ خواجہ حارث نے بتایا کہ جج صاحب نے کہہ دیا یہ ہم شواہد کے دوران دیکھیں گے۔

چیف جسٹس نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن 120 روز کے بعد کرمنل کارروائی کی کمپلینٹ نہیں بھیج سکتا اور ٹرائل کورٹ کے سامنے اعتراض اٹھایا گیا تھا لیکن ٹرائل کورٹ نے کہا کہ معاملہ شہادتوں کے مرحلے پر دیکھیں گے، ہم یہ کہتے ہیں کہ اس پر تو مزید کارروائی ہی نہیں ہو سکتی۔

خواجہ حارث نے کہا کہ جو کچھ آن ریکارڈ ہے ہم اسی ہر اعتراض کر رہے ہیں، کرمنل کارروائی کا معاملہ پہلے مجسٹریٹ پھر سیشن کورٹ کے پاس جانا ہے۔ کمپلینٹ پہلے مجسٹریٹ کے پاس فائل ہونی ہے پھر اس نے ابتدائی بیان ریکارڈ کرکے سیشن کورٹ کو بھیجنی ہے۔

یاد رہے کہ سیشن کورٹ نے دو روز قبل عمران خان پر فرد جرم عائد کی تھی جبکہ سیشن کورٹ نے گواہوں کو 13 مئی کے لیے طلب کر رکھا تھا۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...