Home سیاست اسلام آباد ہائی کورٹ کا پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری کو رہا کرنے کا حکم

اسلام آباد ہائی کورٹ کا پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری کو رہا کرنے کا حکم

Share
Share

اسلام آباد:اسلام آباد ہائی کورٹ نے تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری کی رہائی کا حکم دے دیا۔جبکہ سینیٹر فلک ناز کو حراست میں لینے کا ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کا آرڈر کالعدم قرار دیتے ہوئے ان کی رہائی کے بھی احکامات جاری کردئیے ۔

تھری ایم پی او کے تحت گرفتارپی ٹی آئی کی رہنما ڈاکٹر شیریں مزاری کی گرفتاری کیخلاف درخواست کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہوئی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے فیصلے میں کہا کہ شیریں مزاری دفعہ 144 کی خلاف ورزی نہیں کریں گی۔
ایڈوکیٹ جنرل اسلام آباد نے کہا کہ آج کل سب کچھ انٹرنیٹ پر ہے یہ وہاں لکھنا شروع کردیں گے جس پر عدالت نے کہا کہ ٹوئٹس سے متعلق بھی فیصلے میں لکھ دیا جائے گا۔

عدالت نے ریمارکس دئیے کہ عمران خان کی احاطہ عدالت سے جس طریقے سے گرفتاری ہوئی اس سے حکومت کا کنڈکٹ معلوم ہوتا ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے سینیٹر فلک ناز کو حراست میں لینے کا ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کا آرڈر کالعدم قرار دیتے ہوئے ان کی رہائی کے بھی احکامات جاری کیے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...