Home سیاست اسلام آباد ہائی کورٹ کا خیبرپختونخوا ہاوٴس کو ڈی سیل کرنے کا حکم

اسلام آباد ہائی کورٹ کا خیبرپختونخوا ہاوٴس کو ڈی سیل کرنے کا حکم

Share
Share

اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے خیبرپختونخوا ہاوٴس کو ڈی سیل کرنے کا حکم دے دیا۔
خیبرپختونخوا ہاوٴس سیل کرنے کے خلاف درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے سماعت کی۔

کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی ( سی ڈی اے) نے موقف اختیار کیا کہ غیر قانونی کنسٹرکشن ہوئی اور کچھ واجبات بھی باقی ہیں، 2014 میں پہلا نوٹس دیا تھا۔
عدالت نے سی ڈی اے کے وکیل سے مکالمے میں کہا کہ آپ قانون قاعدے کے مطابق یہ کرسکتے ہیں، اگر کچھ ہے تو نوٹس کریں اس کو دیکھ لیں گے۔
چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے مزید کہا ہے کہ اس طرح نہ لگے کہ آپ کسی کو ٹارگٹ کر رہے ہیں، فیصلہ دے رہا ہوں آپ خیبرپختونخوا ہاوٴس ڈی سیل کریں۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...