Home سیاست اسلام آباد ہائیکورٹ کا بانی تحریک انصاف کے چیک اپ کیلئے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم

اسلام آباد ہائیکورٹ کا بانی تحریک انصاف کے چیک اپ کیلئے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم

Share
Share

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے چیک اپ کیلئے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم دے دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے فیصلہ جاری کیا، میڈیکل بورڈ میں بانی پی ٹی آئی کے ذاتی معالج ڈاکٹر فیصل سلطان کو شامل کرنے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔

عدالت نے حکم دیا کہ ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز بانی پی ٹی آئی کے میڈیکل چیک اپ کے لیے بورڈ تشکیل دیں اور رپورٹ رجسٹرار آفس میں جمع کرائیں، عدالتی آرڈر کی کاپی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو بھی عملدرآمد کے لیے بھیجی جائے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکم نامے میں لکھا کہ بانی پی ٹی آئی کی عمر 72 سال، سابق وزیراعظم اور انڈر ٹرائل قیدی ہیں، اڈیالہ جیل میں سکیورٹی اقدامات کوالیفائیڈ ڈاکٹر کے بی کلاس قیدی کے چیک اَپ میں رکاوٹ نہیں ہو سکتے۔

بعدازاں عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی درخواست ہدایات کے ساتھ نمٹا دی۔

واضح رہے کہ عمران خان نے اپنے ذاتی معالجین سے میڈیکل چیک اپ کی اجازت کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔

Share
Related Articles

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...

جیل اصلاحات قومی کانفرنس: قیدیوں کے بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ ناگزیر، مریم نواز

جیل اصلاحات کو انسانی وقار اور انصاف سے جوڑ دیا گیا اسلام...