Home سیاست اسلام آبادہائی کورٹ کا زرتاج گل کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

اسلام آبادہائی کورٹ کا زرتاج گل کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

Share
Share

اسلام آباد:اسلام آبادہائی کورٹ نے سنی اتحاد کونسل کی پارلیمانی لیڈر زرتاج گل کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا۔

جسٹس طارق محمود جہانگیری نے زرتاج گل کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے اسسٹنٹ اٹارنی جنرل کو ایک ہفتے میں نام ای سی ایل سے نکال کر رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔

اسسٹنٹ اٹارنی جنرل اور زرتاج گل اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہوئے۔ ایف آئی آر کا ریکارڈ پیش کر دیا گیا جس کے مطابق دو ایف آئی آر میں زرتاج گل کا نام ہے۔

جسٹس طارق محمود جہانگیری نے ریمارکس دیے کہ دہشت گردوں کا نام تو آپ ڈالتے نہیں ارکان اسمبلی آرہے ہیں عدالت میں، آئی جی کو بلاوں گا اور پوچھوں گا، ایک سیاسی رہنما ریلی نکالتا ہے تو آپ نام ای سی ایل میں ڈال دیتے ہیں، میرے پاس تو کسی گینگ یا دہشت گردوں کا کیس نہیں آیا، ایک بندہ رکن قومی اسمبلی ہے اور نام ای سی ایل میں ڈال دیتے ہیں، کوئی ہے پوچھنے والا جو نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی سفارش کرتے ہیں وہ بھی ڈرتے ہیں۔

عدالت نے استفسار کیا کہ ان پر کون کون سے کیسز میں ہیں؟ وکیل اسامہ طارق ایڈووکیٹ نے بتایا کہ مقدمہ نمبر 567 اور 340 میں جواب جمع کرا دیے، آج ارجنٹ میں متفرق درخواست لگی۔ عدالت نے پوچھا کہ دو ہی مقدمات ہیں کیا، دونوں میں ضمانت پر ہیں؟ وکیل نے بتایا کہ جی دونوں مقدمات میں ضمانت پر ہیں۔

جسٹس طارق محمود جہانگیری نے ریمارکس دیے کہ کسی اغواء برائے تاوان، گینگ ریپ والوں کا کیس نہیں آیا، سب ممبران اسمبلی آرہے ہیں، چھوٹے الزامات ہیں، تمام قابل ضمانت ہیں اور نام ای سی ایل میں ڈال دیتے ہیں، ابھی نام نکال رہے ہیں لیکن آئندہ ان کو بھی بلائیں گے جو منظوری دیتے ہیں۔

عدالت نے اسسٹنٹ اٹارنی جنرل کو ایک ہفتے میں نام ای سی ایل سے نکال کر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

Share
Related Articles

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...

جیل اصلاحات قومی کانفرنس: قیدیوں کے بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ ناگزیر، مریم نواز

جیل اصلاحات کو انسانی وقار اور انصاف سے جوڑ دیا گیا اسلام...