Home #ٹرینڈ بانی پی ٹی آئی کے خلاف کیس میں اسلام آباد پولیس کا انوکھا کارنامہ سامنے آگیا

بانی پی ٹی آئی کے خلاف کیس میں اسلام آباد پولیس کا انوکھا کارنامہ سامنے آگیا

Share
Share

اسلام آباد:بانی پی ٹی آئی کے خلاف کیس میں اسلام آباد پولیس کا انوکھا کارنامہ سامنے آگیا جب کہ عمران خان کی بریت کے باجود اسلام آباد پولیس نے چالان جمع کرا دیا۔

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے ٹرائل کے لئے کارروائی بھی شروع کر دی، پی ٹی آئی وکلا نے بانی پی ٹی آئی کی اس کیس میں بریت کی نشاندہی کر دی۔

پی ٹی آئی کے وکلا نے کہا کہ 27 فروری 2024 کو جوڈیشل مجسٹریٹ شبیر بھٹی نے بریت کا فیصلہ دیا تھا، عدالت نے بانی پی ٹی آئی و دیگر کو آزادی مارچ کیس میں بری کر دیا تھا۔

تھانہ ترنول میں درج مقدمہ کا نمبر 627 ہے جس میں بانی پی ٹی آئی بری ہوئے تھے، پولیس کی جانب سے تھانہ ترنول مقدمہ نمبر 627 میں بانی کے خلاف چالان جمع کرایا گیا۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...