Home سیاست اسلام آباد:حکومت کا الیکشن ایکٹ 2017 میں ترامیم کرنے پر غور شروع

اسلام آباد:حکومت کا الیکشن ایکٹ 2017 میں ترامیم کرنے پر غور شروع

Share
Share

اسلام آباد:حکومت نے الیکشن ایکٹ 2017 میں ترامیم کرنے پر غور شروع کردیا ہے. الیکشن ایکٹ کی شق 230 میں ترمیم کیلئے قانونی ماہرین کی مشاورت کی جائے گی.

ذرائع کے مطابق الیکشن ایکٹ میں ترامیم کرکے نگران وزیر اعظم کو مزید با اختیاربنایا جائے گا. سیکشن 230 نگران وزیر اعظم کو صرف روز مرہ امور نمٹانے کااختیار دیتا ہے۔مذکورہ ایکٹ میں ترمیم کرکے نگران وزیر اعظم کو اہم معاملات پر فیصلہ سازی کا اختیار دینے پر غور کیا جارہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مجوزہ تجاویز پر اتحادی جماعتوں کوبھی اعتماد میں میں لیا جائے گا. نگران وزیر اعظم کیلئے مسلم لیگ ن کے حلقوں میں سینیٹر اسحاق ڈار کا نام زیر غورہے. نگران وزیر اعطم کیلئے کئی دیگر سینئر سیاستدانوں کے نام بھی زیر غور ہیں. تاہم نگران سیٹ کا حتمی فیصلہ تمام اتحادی جماعتوں کی مشاورت سے کیا جائے گا۔

Share
Related Articles

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اسپیکرچوہدری لطیف اکبر کے قافلے پر فائرنگ

مظفرآباد : مظفر آباد میں آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر...

جماعت اسلامی کا آئی پی پیز کے معاملے پر 29جنوری کو ملک گیر احتجاج کا اعلان

کراچی:آئی پی پیز کے معاملے پر جماعت اسلامی نے 29جنوری کو ملک...

بینچز اختیارات کیس، ایڈیشنل رجسٹرار توہین عدالت کیس کا فیصلہ کل سنایا جائے گا

اسلام آباد:بینچز اختیارات کیس سے متعلق سپریم کورٹ کے ایڈیشنل رجسٹرار کے...