Home تازہ ترین اسلامی نظریاتی کونسل نے انسانی دودھ بینک کے قیام کا معاملہ موٴخرکردیا

اسلامی نظریاتی کونسل نے انسانی دودھ بینک کے قیام کا معاملہ موٴخرکردیا

Share
Share

اسلام آباد:اسلامی نظریاتی کونسل انسانی دودھ بینک (ہیومین ملک بینک) کے قیام پر آئندہ اجلاس میں فیصلہ کرے گی۔
اسلامی نظریاتی کونسل میں ہیومن ملک بینک کا معاملہ طویل بحث پر موٴخر کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ڈاکٹرز کی جانب سے ہیومن ملک بینک پر بریفنگ دی گئی، ارکان کے کئی سوالات کے جواب بھی دیے گئے، بحث اور سوال و جواب کے بعد فقہی طور پر ہیومن ملک بینک کے معاملے پر مزید غور کیا جائے گا۔
ہیومن ملک بینک کے قیام و ضرورت سے متعلق 2 اسلامی ممالک کی مثالیں بھی پیش کی گئیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایران اور ملائیشیا میں ہیومن ملک بینک فعال ہے اور اس کی کونسل میں مثالیں پیش کی گئیں۔
ذرائع کے مطابق فقہ جعفریہ کی جانب سے علامہ سید افتخار نقوی نے کچھ شرائط و دلائل کے ساتھ اسے جائز قرار دیا جبکہ دیگر مکاتبِ فکر نے معاملے پر مہلت مانگ لی۔

Share
Related Articles

وفاق کینالز منصوبے کو واپس لے ورنہ پیپلز پارٹی حکومت کے ساتھ نہیں چلے گی،بلاول بھٹو

حیدر آباد:پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ...

ملک بھر میں مہنگائی میں کمی کے دعوؤں کے باوجود متعدد اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ

اسلام آباد:حکومت کی جانب سے ملک بھر میں مہنگائی میں کمی کے...

اسلام آباد میں شدید بارش، ژالہ باری متوقع، شہریوں کو انتباہ جاری

اسلام آباد:محکمہ موسمیات نے وفاقی دارالحکومت میں اگلے دو سے 4 گھنٹوں...

پی پی 52 سیالکوٹ ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری

اسلام آباد:الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی پی 52 سیالکوٹ ضمنی الیکشن...