Home Uncategorized اسرائیل نے براہ راست حج پرواز کے لیے سعودی عرب سے درخواست کردی

اسرائیل نے براہ راست حج پرواز کے لیے سعودی عرب سے درخواست کردی

Share
Share

تل ابیب: اسرائیل نے انکشاف کیا ہے کہ وہ سعودی عرب کے لیے ممکنہ براہ راست حج پروازوں کے لیے بات چیت کر رہا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل کے وزیر خارجہ ایلی کوہن نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ حج کی براہ راست پروازوں کے لیے سعودی عرب کو درخواست جمع کرائی ہے۔

اسرائیلی وزیر خارجہ نے مزید بتایا کہ تاہم ابھی یہ مسئلہ زیر بحث ہے اور میں اس وقت یہ نہیں بتا سکتا کہ کیا کوئی پیش رفت ہوئی ہے۔

تاہم سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو آگے بڑھانے سے متعلق میں کافی پُر امید ہوں۔

اگر سعودی عرب کی جانب سے اسرائیل کو حج کے لیے براہ راست پروازوں کی اجازت مل جاتی ہے تو یہ پروازیں آئندہ ماہ جون سے اگست تک فعال ہوجائیں گی اور اس سے اسرائیل میں رہنے والے 18 فیصد مسلم آبادی کو فائدہ پہنچے گا۔

اس سے قبل سابق اسرائیلی وزیر اعظم یائر لیپیڈ نے بھی گزشتہ برس سعودی عرب سے حج کی براہ راست پروازوں کے لیے درخواست کی تھی۔

ایک امریکی آفیشل نے بھی نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر رائٹرز کو بتایا تھا کہ ممکنہ طور پر اسرائیل کو براہ راست پروازوں کی اجازت مل جائے گی۔

دوسری جانب سعودی عرب نے رابطہ کرنے پر براہ راست حج پروازوں سے متعلق اسرائیل کی درخواست پر رائٹرز کو مؤقف دینے سے انکار کردیا تھا۔

خیال رہے کہ اسرائیل اور فلسطین سے مسلمان اس وقت تیسرے فریق ممالک کے ذریعے مکہ جاتے ہیں، جو اضافی اخراجات اور پریشانی کا باعث بنتا ہے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...