Home سیاست اسرائیل فلسطینیوں کو بدترین نسل کشی کر رہا ہے،صدر عارف علوی

اسرائیل فلسطینیوں کو بدترین نسل کشی کر رہا ہے،صدر عارف علوی

Share
Share

اسلام آباد:انسانی حقوق کے عالمی دن پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ اسرائیل فلسطینیوں کو بدترین نسل کشی کا نشانہ بنا رہا ہے۔

انسانی حقوق کے عالمی دن پر جاری اپنے پیغام میں صدر عارف علوی نے کہا ہے کہ فلسطینیوں پر ریاستی دہشت گردی پر عالمی برادری اسرائیل کے خلاف کارروائی کرنے میں ناکام رہی ہے۔

صدرِ مملکت کا کہنا ہے کہ فلسطین کے عوام کو ان کے حقوق سے محروم رکھا جا رہا ہے، اسرائیل بمباری سے خواتین، بچے اور طبی عملے کے افراد بھی شہید ہوئے ہیں۔

ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں عالمی توجہ کی منتظر ہیں۔

صدر مملکت نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزیاں کر رہا ہے، عالمی برادری کشمیریوں پر مظالم کے خلاف بھارت کو جوابدہ ٹھہرائے۔

Share
Related Articles

اگر پٹرول کا اسٹاک تھا تو پاکستان میں قیمت 20 فیصد کیوں بڑھائی گئی؟،بیرسٹر گوہر

اسلام آباد:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ وفاقی...

وزیراعظم نے علاقائی و عالمی صورتحال کے تناظر میں اہم اجلاس آج طلب کرلیا

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے علاقائی و عالمی صورتحال کے تناظر...