Home سیاست اسرائیل کو اس کے جرائم پر جوابدہ اور غزہ میں نسل کشی روکنے پر مجبور کرنا ہوگا،وزیراعظم

اسرائیل کو اس کے جرائم پر جوابدہ اور غزہ میں نسل کشی روکنے پر مجبور کرنا ہوگا،وزیراعظم

Share
Share

نیویارک: وزیراعظم شہباز شریف نے بیروت میں بمباری کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کو اس کے جرائم پر جوابدہ اور غزہ میں نسل کشی روکنے پر مجبور کرنا ہوگا۔ طاقت کے غیرقانونی استعمال کو کسی صورت برداشت نہ کیا جائے۔

سلامتی کونسل میں "لیڈرشپ فار پیس مباحثے” سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کشمیر سے متعلق سلامتی کونسل کی قراردادوں پرعمل درا?مد ہونا چاہیے، جموں و کشمیر کا مسئلہ حل نہ ہونے سے خطے کے امن کو خطرہ درپیش ہے۔

انہوں نے کہا کہ طاقت کے غیرقانونی استعمال کو کسی صورت برداشت نہ کیا جائے، کونسل کو کشمیریوں کے بنیادی حقوق کی سنگین خلاف وزریوں کو روکنے کا مطالبہ کرنا چاہیے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ افغانستان سے دہشتگردی، خاص طور پر داعش اور فتنہ الخوارج کا خطرہ دوبارہ سر اٹھا رہا ہے، کونسل کو افغانستان سے بڑھتے دہشتگردی کے خطرے سے موٴثر طریقے سے نمٹنا چاہیے۔

شہباز شریف نے کہا ہے کہ جوہری اور روایتی ہتھیاروں کی دوڑ کو روکنے کی عالمی کوششوں کو بحال کرنا چاہیے، نئے ہتھیاروں اور اے ا?ئی سمیت ٹیکنالوجیز پر کنٹرول قائم کرنا چاہیے۔

سلامتی کونسل میں لیڈرشپ فار پیس مباحثے سے خطاب میں وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اگلے سال سلامتی کونسل کی نشست سنبھالنے پر ان مقاصد کو حاصل کرے گا۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...