Home تازہ ترین اسرائیل راہداری کھولے، غزہ میں انسانی امداد کی اشد اور فوری ضرورت ہے، فرانسیسی صدر

اسرائیل راہداری کھولے، غزہ میں انسانی امداد کی اشد اور فوری ضرورت ہے، فرانسیسی صدر

Share
Share

پیرس:فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے غزہ کے لیے فوری طور پر راہداری کھولنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت فوری انسانی امداد کی اشد ضرورت ہے اور یہ لاکھوں زندگیوں کا سوال ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانسیسی صدر نے اسرائیل سے یہ مطالبہ سلووینیا کے وزیر اعظم کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کیا جہاں وہ آج کل سرکاری دورے پر ہیں۔

انھوں نے کہا کہ راہداری کا کھلنا اب ناگزیر ہوچکا۔ سرحد پر خوراک کا ڈھیر غزہ میں داخلے کی اجازت کے منتظر ہیں۔ بچے بھوک سے مر رہے ہیں لیکن خوراک کو داخلے کی اجازت نہں دی جا رہی ہے۔

فرانسیسی صدر نے مزید کہا کہ غزہ جنگ بندی کے بعد بھی وہاں صورتحال اب بھی نہایت نازک ہے۔ ہم اپنے یورپی، عرب اور امریکی شراکت داروں کے ساتھ مل کر اس بات پر زور دیتے ہیں کہ انسانی امداد، خوراک اور بنیادی ضروریات کی فراہمی کے لیے راستے فوری طور پر دوبارہ کھولے جائیں۔

انھوں نے کہا کہ فرانس فلسطینیوں تک امداد پہنچانے کے لیے ہر ممکن سفارتی اور عملی کوششوں میں شریک رہے گا کیونکہ وہاں کی آبادی جنگ، بھوک اور محاصرے کے باعث شدید مشکلات کا شکار ہے۔

خیال رہے کہ اقوامِ متحدہ اور دیگر اعالمی مدادی تنظیمیں خبردار کرچکی ہیں کہ غزہ میں امدادی سامان ختم ہونے کے قریب ہے اور مستقل جنگ بندی کے بغیر شہریوں کی زندگیاں خطرے میں ہیں۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...