Home سیاست اسرائیل امریکا کی سرپرستی میں پورے خطے کو جنگ میں مبتلا کرنا چاہتا ہے،امیر جماعت اسلامی

اسرائیل امریکا کی سرپرستی میں پورے خطے کو جنگ میں مبتلا کرنا چاہتا ہے،امیر جماعت اسلامی

Share
Share

 

لاہور:امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ امریکی سرپرستی میں اسرائیل پورے خطے پر جنگ مسلط کرنا چاہتا ہے۔

 

ایران پر اسرائیلی حملے کے حوالے سے اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ صہیونی ریاست کے ایران پر فضائی حملے انتہائی قابل مذمت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل امریکا کی سرپرستی میں پورے خطے کو جنگ میں مبتلا کرنا چاہتا ہے۔

 

سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم پر اپنے بیان میں امیر جماعت کا کہنا تھا کہ ایران پر فضائی حملہ ناجائز ریاست کی توسیع پسندانہ سوچ کا ثبوت ہے۔ صہیونی ریاست کے قیام کے پہلے دن ہی سے مشرق وسطیٰ انتشار اور بے یقینی کا شکار ہے۔ اس فتنے سے نمٹنے کے لیے مسلم ممالک کو متحد ہونا پڑے گا۔

Share
Related Articles

صدر زرداری کی صحت سے متعلق سوشل میڈیا پر چلنے والی تصاویر جعلی اور خبریں غلط ہیں،ڈاکٹر عاصم

کراچی:صدر پاکستان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم حسین نے آصف علی زرداری...

بلوچستان میں شرپسند عناصر کا اصل چہرہ بے نقاب ہو چکا انہیں معافی نہیں دی جائے گی،کور کمانڈرز کانفرنس

راولپنڈی:پاک فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر کی زیرصدارت کورکمانڈرز کانفرنس میں...