Home Uncategorized تہران پر حملے کا اسرائیل کو متناسب جواب دیا جائے گا،ایران

تہران پر حملے کا اسرائیل کو متناسب جواب دیا جائے گا،ایران

Share
Share

تہران: ایرانی نائب صدر محمد رضا عارف نے تل ابیب کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تہران پر حملے کا متناسب جواب دیا جائے گا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق نائب صدر محمد رضا عارف سے تہران میں حماس اور حزب اللّٰہ کے نمائندوں نے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے محمد رضا عارف کا کہنا تھا کہ اسرائیل جارح ردعمل کا منتظر رہے، مناسب وقت اور حالات میں تل ابیب کو متناسب جواب دیا جائے گا۔

دوسری جانب ایران کے وزیر خارجہ عباس عرقچی نے تہران پر اسرائیلی فضائی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ فوجی مراکز پر اسرائیلی حملے اقوام متحدہ کے چارٹر اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ایران پورا حق رکھتا ہے کہ اس جارحیت کا مناسب جواب دے، یہ حملے غزہ اور لبنان میں اسرائیل کی نسل کشی سے الگ نہیں کیے جاسکتے۔

Share
Related Articles

مریم اورنگزیب کے بھیس بدل کر جناح اور لاہور چلڈرن اسپتالوں کے سرپرائز دورے

لاہور:وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر سینئیر صوبائی مریم...

وزرات داخلہ نے خیبر پختونخوا حکومت سے صوبے میں زیر تعلیم افغان طلباء کا ریکارڈ طلب کر لیا

پشاور/ اسلام آباد:وفاقی وزرات داخلہ نے خیبر پختونخوا حکومت سے صوبے میں...

جے یوآئی کے سینئر رہنماء حافظ حسین احمدکا انتقال ، نماز جنازہ ادا کر دی گئی

کوئٹہ :جمعیت علما اسلام کے سینئر رہنما اور سینیٹر حافظ حسین احمد...

سعودی عرب اور پاکستان میں رمضان کا چاند کب نظر آسکتا ہے؟

کراچی:رمضان المبارک کے چاند سے متعلق سپارکو کی بڑی پیش گوئی سامنے...