Home sticky post 4 غزہ میں اسرائیلی جارحیت جاری، مزید 60 فلسطینی شہید، درجنوں زخمی

غزہ میں اسرائیلی جارحیت جاری، مزید 60 فلسطینی شہید، درجنوں زخمی

Share
Share

غزہ:غزہ میں اسرائیلی فوج کی جارحیت کا سلسلہ مسلسل جاری ہے ۔ تازہ حملوں میں مزید 60 فلسطینی شہری شہید ہو گئے ہیں جبکہ درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔ رفح کے امدادی مرکز کے قریب اسرائیلی فوج کی اندھا دھند فائرنگ سے 15 افراد شہید اور 100 سے زائد زخمی ہو ئے۔

المواسی علاقے میں اسرائیلی ڈرون حملے کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید ہوئے جبکہ غزہ شہر کے مشرقی علاقے الطفاح میں فضائی حملے میں بھی جانی نقصانات کی اطلاعات ہیں۔

غزہ میں شہدا ء کی مجموعی تعداد 55 ہزار تک پہنچ چکی ہے، اسرائیلی فوج نے زمینی کارروائیاں بھی تیز کر دی ہیں۔ امدادی سامان کی رسائی انتہائی محدود ہے جس کی وجہ سے علاقے میں انسانی بحران دن بدن سنگین ہوتا جارہا ہے۔

بین الاقوامی برادری نے اس بڑھتے ہوئے انسانی بحران پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اور فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔

Share
Related Articles

اگر کشیدگی میں اضافہ جاری رہا تو اس کا سب سے زیادہ نقصان ایران کو ہوگا،سعودی عرب

ریاض:سعودی عرب نے مملکت اور خلیج تعاون کونسل کی دیگر ریاستوں کے...

کفایت شعاری کے اضافی اقدامات کی منظوری، کابینہ کا دو ماہ کی تنخواہ نہ لینے کا فیصلہ

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے جنگی صورتحال کے باعث کفایت شعاری کے...

اگر پٹرول کا اسٹاک تھا تو پاکستان میں قیمت 20 فیصد کیوں بڑھائی گئی؟،بیرسٹر گوہر

اسلام آباد:چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ وفاقی...