Home سیاست رفح میں اسرائیلی جارحیت عالمی عدالت انصاف کی تجویز کردہ عارضی اقدامات کی خلاف ورزی ہے،پاکستان

رفح میں اسرائیلی جارحیت عالمی عدالت انصاف کی تجویز کردہ عارضی اقدامات کی خلاف ورزی ہے،پاکستان

Share
Share

اسلام آباد: پاکستان دفتر خارجہ کی خاتون ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے غزہ کے شہر رفح پر اسرائیل کی فوجی جارحیت کی مذمت کی ہے۔

دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ رفح میں اسرائیل کی جارحیت عالمی عدالت انصاف کی تجویز کردہ عارضی اقدامات کی خلاف ورزی ہے، اس جارحیت سے غزہ میں انسانی تباہی میں مزید اضافہ ہوگا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ عالمی برادری اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل اسرائیلی جارحیت رکوانے کیلئے اقدمات کرے، عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں انسانیت کیخلاف جرائم کو فوری بند کرایا جائے۔

ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ اسرائیلی جارحیت سے گزشتہ 4 مہینوں کے دوران ہونے والی انسانی تباہی میں مزید اضافہ ہوگا، ایسے اقدامات ممکنہ جنگ بندی کیلئے جاری کوششوں کو خطرے میں ڈال دیں گے۔

Share
Related Articles

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...