Home نیوز پاکستان اسرائیلی جارحیت لبنان کی خودمختاری اور سالمیت کی خلاف ورزی ہے،دفترخارجہ

اسرائیلی جارحیت لبنان کی خودمختاری اور سالمیت کی خلاف ورزی ہے،دفترخارجہ

Share
Share

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ اسرائیلی جارحیت لبنان کی خودمختاری اور سالمیت کی خلاف ورزی ہے۔ اسرائیل کو شہداء کی شناخت ظاہر کر کے انکی باقیات ان کے اہلخانہ کے حوالے کرنی چاہئیں۔
ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے ہفتہ وار نیوز بریفنگ میں بتایا کہ وزیراعظم اس وقت نیویارک میں ہیں، وزیراعظم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے، انہوں نے لیڈر شپ فار پیس اجلاس میں شرکت کی، وزیراعظم نے اپنے خطاب میں دنیا میں امن و استحکام کو مضبوط کرنے پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے مالدیپ، ترکیے، کویت اور سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقاتیں کیں، وزیر اعظم نے اسرائیلی بڑھتی جارحیت کی مذمت کی، اسرائیل کی جارحیت لبنان کی خودمختاری اور سالمیت کی خلاف ورزی ہے، اسرائیل کو شہداء کی شناخت ظاہر کر کے انکی باقیات ان کے اہلخانہ کے حوالے کرنی چاہئیں۔

ترجمان نے بتایا کہ نیو یارک میں او آئی سی کانٹیکٹ گروپ کا اجلاس بھی منعقد ہوا، وزیر دفاع خواجہ آصف نے اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کی، رابطہ گروپ کے اراکین نے مسئلہ کشمیر پر اپنی بھرپور حمایت کا یقین دلایا۔

ممتاز زہرا بلوچ کا مزید کہنا تھا کہ اجلاس کے اعلامیہ میں مقبوضہ کشمیر میں متعدد سیاسی جماعتوں اور کشمیریوں کی جائیدادوں کی غیر قانونی ضبطگی کی مذمت کی گئی، پاکستان اپنے کشمیری بھائیوں کی سفارتی و اخلاقی حمایت اس وقت تک جاری رکھے گا جب تک کشمیر کے مسئلے کا منصفانہ حل تلاش نہیں کر لیا جاتا۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...