دوحا:اسرائیلی فوج نے قطر کےدارالحکومت دوحہ پر بمباری کی ہے۔اسرائیلی بمباری سے دوحا کا علاقہ کتارا کئی دھماکوں سے گونج اٹھا۔
اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ دوحہ میں حماس کے مذاکراتی رہنماؤں کو دھماکے کے ذریعے نشانہ بنایا گیا ہے۔
عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے قطر کے دارالحکومت دوحہ پر بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں حماس کے رہنما خلیل الحیہ شہید ہو گئے۔
تل ابیب سے جاری کیے گئے بیان میں اسرائیلی فوج نے تسلیم کیا ہے کہ دوحا میں دھماکے کے ذریعے حماس کے سینئر رہنماؤں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔