Home sticky post 3 غزہ میں اسرائیلی فوج کے بدترین فضائی حملے ، 200 فلسطینی شہید ، سیکڑوں زخمی

غزہ میں اسرائیلی فوج کے بدترین فضائی حملے ، 200 فلسطینی شہید ، سیکڑوں زخمی

Share
Share

غزہ: اسرائیل نے یکطرفہ طور پر مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کر دیا جس کے بعد غزہ میں اسرائیلی فوج کے بدترین فضائی حملوں میں 200 فلسطینی شہید جبکہ سیکڑوں زخمی ہوگئے ہیں۔
غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق فلسطین کی سول ایمرجنسی سروس کا کہنا ہے کہ غزہ میں صحری کے وقت اسرائیلی فوج نے 35 فضائی حملے کئے، وسطی غزہ کے دیرالبلاح میں 3 گھروں کو نشانہ بنایا گیا، خان یونس اور رفح میں بھی حملے کئے گئے، ان حملوں میں شہید فلسطینیوں میں بچے بھی شامل ہیں۔
اسرائیلی فوج کے مطابق غزہ میں حماس سے تعلق رکھنے والے اہداف پر بمباری کی گئی۔
اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر کا کہنا ہے کہ حماس کی جانب سے یرغمالیوں کی رہائی سے بار بار انکار اور دی گئی تمام تجاویز کو مسترد کرنے کے بعد اسرائیلی فوج کو غزہ میں حماس کے خلاف سخت ایکشن لینے کی ہدایت جاری کی گئی ہیں۔
اسرائیلی وزیراعظم نے دعویٰ کیا ہے کہ حملوں سے امریکا کو آگاہ کر دیا تھا جس پر ترجمان وائٹ ہاوٴس کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے غزہ پر حملے کرنے سے قبل امریکا کو اعتماد میں لیا تھا۔
ادھر اسرائیلی حملوں پر فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل یکطرفہ طور پر جنگ بندی معاہدے کو ختم کر رہا ہے، اسرائیل نے غزہ میں شہریوں پر دوبارہ حملے شروع کر دیے ہیں۔
حماس نے اسرائیلی دہشتگردی کا جواب دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی جارحیت کے بعد مغویوں کا مستقبل تاریک ہوگا، مذاکرات ختم کرنے پر نیتن یاہو مستقبل کے واقعات کا ذمہ دار ہوگا۔

Share
Related Articles

ہرمشکل وقت میں اپنے پاکستانی بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، ترک صدر

استنبول:ترک صدر رجب طیب اردوان نے برادر ملک پاکستان اور پاکستانی قوم...

بھارتی طیاروں کو گرانے والے جے ایف 17 تھنڈر کی خصوصیات کیا ہیں؟

اسلام آباد:بھارت کے خلاف معرکہ حق اور آپریشن بنیان مرصوص میں برتری...

جنگ میں بدترین شکست کی وجہ سے مودی شدید غصے میں ہے، عمران خان

راولپنڈی:پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ...

جنید اکبر نے پبلک اکاوٴنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ سے مستعفی

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جنید اکبر نے پبلک...