پاکستان کرکٹ ٹیم چھاتی کے سرطان سے آگاہی مہم کے سلسلے میں جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں گلابی لباس زیب تن کرے گی۔
راولپنڈی میں کل ہونے والے پہلے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں قومی کرکٹرز گلابی تھیم والی خصوصی کٹ پہنیں گے،جنوبی افریقہ کے کھلاڑی اور میچ آفیشلز گلابی ربن پہنیں گے۔میچ میں استعمال ہونے والی سٹمپس بھی گلابی رنگ کی ہوں گی، کمنٹیٹرز براہِ راست نشریات میں آگاہی پیغامات بھی شیئر کریں گے۔