غزہ میں اسرائیلی فورسز کی وحشیانہ کارروائیاں جاری ہیں، جن میں مختلف علاقوں پر فضائی اور زمینی حملوں کے نتیجے میں مزید 91 فلسطینی شہید جبکہ متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ شہداء میں خوراک کے منتظر خواتین اور بچوں سمیت 77 افراد شامل ہیں۔
غزہ میں لوگ شدید فاقہ کشی کا شکار ہیں اور صورتحال بدترین شکل اختیار کر چکی ہے۔ اسرائیلی فضائی حملوں میں بیشتر ہسپتال ملبے کا ڈھیر بن چکے ہیں اور طبی سہولیات کا شدید فقدان ہے۔
گزشتہ 21 ماہ سے جاری اسرائیلی جارحیت میں مجموعی طور پر 60 ہزار ایک سو سے زائد فلسطینی شہید اور ایک لاکھ 46 ہزار دو سو سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔