Home سیاست اسرائیلی کی وسطی بیروت پر بمباری،22 افراد شہید ، 117 زخمی

اسرائیلی کی وسطی بیروت پر بمباری،22 افراد شہید ، 117 زخمی

Share
Share

تل ابیب: اسرائیلی فضائیہ نے لبنان کے دارالحکومت کے وسطی علاقوں میں حزب اللہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے جس میں ٹینک شکن میزائل یونٹ کے سربراہ کی شہادت کا دعویٰ کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق لبنان کی وزارت صحت نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیلی فوج کی وسطی بیروت میں بمباری میں 22 افراد جاں بحق اور 117 زخمی ہوگئے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ شہید اور زخمی ہونے والوں میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں۔ 2 درجن سے زائد افراد کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حملے میں حزب اللہ کی ایلیٹ رضوان فورسز کے ٹینک شکن میزائل یونٹ کے کمانڈر غریب الشجاع کو نشانہ بنایا۔

دوسری جانب حزب اللہ نے بھی اسرائیلی سرزمین پر سیکڑوں کی تعداد میں شدید بمباری کی تاہم اسرائیلی فوج کا دعویٰ ہے کہ اکثر میزائلوں کو فضا میں ہی ناکارہ بنادیا۔

Share
Related Articles

وزیراعظم شہباز شریف طیب اردوان کی دعوت پر ترکیہ پہنچ گئے،اہم ملاقاتیں ہونگی

انقرہ:وزیراعظم شہباز شریف ترکیے کے صدر رجب طیب اردوان کی دعوت پر...

بانی تحریک انصاف کو معدنی وسائل ایکٹ پر تحفظات، وزیراعلیٰ گنڈا پور کو طلب کرلیا

راولپنڈی:پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین نے شیر افضل مروت کے بیانات...

اسٹیبلشمنٹ اور پی ٹی آئی کی ضرورت ملک اور عوام کو ہے،بانی تحریک انصاف

راولپنڈی:پاکستان تحریک انصاف کے بانی اورسابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے...