Home تازہ ترین عید پر بھی غزہ پراسرائیلی وحشیانہ بمباری جاری، مزید 24 فلسطینی شہید

عید پر بھی غزہ پراسرائیلی وحشیانہ بمباری جاری، مزید 24 فلسطینی شہید

Share
Share

غزہ: اسرائیلی حملوں سے تباہ حال غزہ میں آج دوسری عیدالفطر منائی جا رہی ہے۔

عید کے خوشویں بھرے موقع پر بھی اسرائیلی فورسز کی غزہ پر وحشیانہ کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق صیہونی فورسز نے خان یونس میں فضائی اور زمینی حملے کر کے مزید 24 فلسطینی شہید کر دیئے۔

فلسطینی شہریوں کا کہنا ہے کہ عید پر بھی ہم اپنے بچوں کو کچھ نہیں دلا سکتے، کام پہلے ہی کم ہے اور کراسنگ کی بندش نے مشکلات بڑھا دی ہیں۔

شہریوں نے کہا کہ غزہ میں زندگی اذیت ناک ہے، کچھ کھاتے ہیں، کچھ لوگ بھوکے رہتے ہیں، صرف اللہ ہی جانتا ہے کہ لوگوں کا کیا حال ہے، دنیا سے سوال ہے کہ کیا ہم انسان نہیں ہیں؟ کیا ہمارے بچوں کو دنیا کے تمام بچوں کی طرح خوش رہنے کا حق نہیں ہے؟

خیال رہے کہ غزہ میں وحشیانہ اسرائیلی حملوں میں اب تک 50 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں، غزہ کا بیشتر حصہ ملبے کا ڈھیر بن چکا ہے، لاکھوں فلسطینی خیموں یا بمباری سے تباہ شدہ عمارتوں میں پناہ لینے پر مجبور ہیں۔

Share
Related Articles

جنید اکبر نے پبلک اکاوٴنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ سے مستعفی

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جنید اکبر نے پبلک...

عطاء تارڑ نے پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ جنگ بندی سے متعلق حقائق بتا دیے

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے اسکائی نیوز کو انٹرویو...

بھارت کے ساتھ حالیہ کشیدگی کا پاکستان کی معیشت پر بڑا اثر نہیں پڑے گا،وزیرخزانہ محمد اورنگزیب

اسلام آباد:وفاقی وزیرخزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...