Home sticky post غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی بمباری، مزید 6 فلسطینی شہید

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی بمباری، مزید 6 فلسطینی شہید

Share
Share

غزہ: جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی فوج کی بمباری سے مزید 6 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔صیہونی فوج حماس کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کے بہانے روزانہ شہری آبادی پر بمباری کر رہی ہے۔

نصیرات مہاجرین کیمپ کے قریب ڈرون حملے میں ایک 9 سالہ بچہ شہید اور کئی فلسطینی زخمی ہوئے۔غزہ شہر میں 83 فیصد عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن چکی ہیں، جبکہ اسرائیلی رکاوٹوں کے باعث فلسطینیوں کو خوراک، پانی اور پناہ کے لیے شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ابتک صرف چند امدادی ٹرکوں کو ہی غزہ میں داخلے کی اجازت ملی ہے، جس سے بنیادی ضروریات پوری ہونا ممکن نہیں۔امن معاہدے کے بعد سے اب تک 93 فلسطینی شہید اور 320 زخمی ہوچکے ہیں۔

فلسطینی محکمۂ صحت کے مطابق اسرائیل کی جانب سے امن معاہدے کی خلاف ورزیوں کے بعد غزہ میں شہداء کی مجموعی تعداد 68 ہزار 519 اور زخمیوں کی تعداد ایک لاکھ 70 ہزار 382 ہو گئی ہے۔اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ غزہ میں 15 لاکھ افراد کو ہنگامی امداد کی ضرورت ہے، جبکہ تباہ شدہ گھروں کو لوٹنے والے فلسطینی صرف ملبے کے ڈھیر دیکھ رہے ہیں اور خوراک و پانی جیسی بنیادی ضرورتوں کے لیے مسلسل جدوجہد کر رہے ہیں۔

دوسری جانب مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی اسرائیلی آبادکاروں نے فلسطینی گھروں، کمیونٹیوں اور زرعی زمینوں پر حملے کیے ہیں۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...