Home Uncategorized اقوام متحدہ اسکول پر اسرائیلی بمباری، 200 فلسطینی شہید اور زخمی

اقوام متحدہ اسکول پر اسرائیلی بمباری، 200 فلسطینی شہید اور زخمی

Share
Share

اسرائیلی فوج کے جبالیا کیمپ میں اقوام متحدہ کے اسکول پر فضائی حملے سے 200 فلسطینی شہید اور زخمی ہوگئے۔

عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کےاسکول میں ہزاروں بے گھر فلسطنیوں نے پناہ لی ہوئی ہے۔

اسرائیلی فوج کے غزہ میں حملے جاری ہیں، تازہ فضائی حملہ جبالیا کیمپ میں اقوام متحدہ کے اسکول پر کیا گیا۔

وسطی غزہ کے پناہ گزین کیمپ میں ایک گھر پر بھی بم باری کی گئی، جس میں 4 افراد شہید ہوگئے۔

خان یونس میں عمارت پر اسرائیلی حملے میں بچوں سمیت 26 فلسطینی شہید ہوگئے، اسرائیلی بمباری اور حملوں میں شہداء کی مجموعی تعداد 12 ہزار سے زیاہ ہوگئی ہے۔

اسرائیل نے جنوبی علاقے سمیت پورے غزہ میں حماس کو نشانہ بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جنوب میں حماس کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کیلئے درست وقت کا انتظار ہے۔

اسرائیل نے مغربی کنارے پر بھی حملوں میں اضافہ کردیا، نابلس میں عمارت پر حملے میں 5 افراد شہید اور دو زخمی ہوگئے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...