Home Uncategorized اسرائیلی فورسز کی غزہ میں پناہ گزین کیمپ پر بمباری،20 افراد شہید

اسرائیلی فورسز کی غزہ میں پناہ گزین کیمپ پر بمباری،20 افراد شہید

Share
Share

غزہ: غزہ میں اسرائیلی فوج نے نصیرات پناہ گزین کیمپ پر ایک گھر پر شدید بمباری کی جس کے نتیجے میں 20 افراد شہید ہوگئے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے پناہ گزین کیمپ کے ایک گھر پر رات 3 بجے بمباری کی۔ رہائشی عمارت ملبے کا ڈھیر بن گئی۔

امدادی کاموں کے دوران ملبے سے 50 کے قریب افراد کو نکالا گیا جن میں سے 13 افراد کو معمولی چوٹیں آئی تھیں جب کہ 35 افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا۔

غزہ کے الاقصیٰ شہدا اسپتال نے تصدیق کی ہے کہ پناہ گزین کیمپ نصیرات سے 35 سے زائد افراد کو شدید زخمی حالت میں لایا گیا۔ ان میں سے 20 افراد مرہ حالت میں لائے گئے تھے جب کہ بقیہ شدید زخمی ہیں۔

اسپتال کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ زخمیوں میں سے 4 کی حالت نازک بتایہ جا رہی ہیں۔ شہید اور زخمی ہونے والوں میں زیادہ تر بچے اور خواتین ہیں۔

فلسطین کی سرکاری نیوز ایجنسی وفا کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے جس گھر پر بمباری کی وہ حسن نامی شخص کی ملکیت تھا اور شہید و زخمی ہونے والے ایک ہی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...