Home sticky post ایران میں اسرائیلی جاسوس مجید مسائبی کو پھانسی دے دی گئی

ایران میں اسرائیلی جاسوس مجید مسائبی کو پھانسی دے دی گئی

Share
Share

تہران:ایرانی عدالتی نیوز ایجنسی میزان آن لائن کے مطابق اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے لیے جاسوسی کرنے والے شخص مجید مسائبی کو سزائے موت دے دی گئی۔

رپورٹ کے مطابق مجید مسائبی کو “حساس معلومات موساد کو فراہم کرنے” کے الزام میں سپریم کورٹ سے سزا کی توثیق کے بعد آج صبح پھانسی دی گئی۔

عدالتی ذرائع کا کہنا ہے کہ مجید مسائبی کے خلاف مکمل قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی، اور اس پر اسرائیل کے لیے جاسوسی، تخریب کاری اور ایران کے جوہری پروگرام کو نقصان پہنچانے کی کوششوں جیسے الزامات تھے۔

واضح رہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان طویل عرصے سے جاری خفیہ جنگ کے دوران، ایران ماضی میں بھی کئی افراد کو موساد سے تعلق کے الزام میں پھانسی دے چکا ہے۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...