Home sticky post 6 اسرائیل کی مغربی کنارے میں جارحیت کو فوری روکا جائے،عاصم افتخار

اسرائیل کی مغربی کنارے میں جارحیت کو فوری روکا جائے،عاصم افتخار

Share
Share

واشنگٹن: پاکستانی سفیرعاصم افتخار نے غزہ میں مکمل اور فوری جنگ بندی پرزور دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کی مغربی کنارے میں جارحیت کو فوری روکا جائے۔اقوام متحدہ میں پاکستان کے متبادل مستقل مندوب عاصم افتخار نے سلامتی کونسل میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ سلامتی کونسل فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کے خلاف ڈٹ کر کھڑی ہو، اسرائیل کا غیر قانونی قبضہ مشرق وسطیٰ میں بے امنی کی جڑ ہے، عالمی برادری مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں پائیدار امن کے قیام کو ترجیح دے۔عاصم افتخار نے مزید کہا کہ اسرائیل کی مغربی کنارے میں جارحیت کو فوری روکا جائے، قبضے اور جبر کے ذریعے استحکام حاصل نہیں کیا جاسکتا، انسانی امداد کو ہتھیار کے طور پر استعمال نہیں کیا جاسکتا۔

Share
Related Articles

ادارہ شماریات کی جانب سے مہنگائی کی شرح کے اعداد و شمار جاری

اسلام آباد:وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی کی شرح کے اعداد و شمار...

پاکستان کو ترقی یافتہ، خودمختار و عوام دوست ملک بنائیں گے ،صدر آصف زرداری

اسلام آباد:صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ہم شہید...

بجلی کی قیمتوں میں کمی تاریخ ساز اقدام، برآمدات میں اضافہ اور شرح نمو بڑھے گی،ایاز صادق

اسلام آباد:اسپیکر قومی اسمبلی اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما سردار...

محسن نقوی کو ایشین کرکٹ کونسل کی صدارت مل گئی

اسلام آباد:چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی کو ایک...