Home Uncategorized اسرائیل کی غزہ پر جارحیت نہ رک سکی،اسکول پر وحشیانہ بمباری میں 15 فلسطینی شہید

اسرائیل کی غزہ پر جارحیت نہ رک سکی،اسکول پر وحشیانہ بمباری میں 15 فلسطینی شہید

Share
Share

تل ابیب: اسرائیلی فوج نے جبالیہ میں ایک اسکول پر شدید بمباری کی جس کے نتیجے میں 15 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ میں حفصہ فلوجیہ اسکول کو نشانہ بنایا۔ اس اسکول کے پناہ گزین کیمپ میں سیکڑوں فلسطینی خواتین اور بچوں نے پناہ لی ہوئی تھی۔

اسرائیلی بمباری نے ہر طرف تباہی مچادی۔ لاشوں کے چھیچھڑے اُڑ گئے۔ خواتین اور بچوں کی چیخوں سے قیامت صغریٰ کا منظر تھا۔ امدادی کاموں کے لیے جانے والی ایمبولینسوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

ادھر اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا کہ جبالیہ کے اسکول میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی گئی اور حملے سے پہلے انتباہ بھی جاری کیا گیا تھا۔

فلسطینی وزارت صحت نے اسرائیلی بمباری میں 15 افراد کے شہید اور 40 سے زائد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی۔ جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں۔

خیال رہے کہ 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی بمباری میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 44 ہزار کے قریب پہنچ گئی جب کہ 98 ہزار سے زائد زخمی ہیں۔

Share
Related Articles

جماعت اسلامی کا متوقع غزہ مارچ، اسلام آباد میں سیکیورٹی ہائی الرٹ، ریڈ زون سیل

اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت میں جماعت اسلامی کی جانب سے متوقع غزہ مارچ...

لیبیا میں تارکین وطن کی ایک اور کشتی ڈوب گئی ،11افرادجاں بحق، 4پاکستانی بھی شامل

اسلام آباد: لیبیا میں تارکین وطن کی ایک اور کشتی ڈوب گئی...

معاشی استحکام نے مارکیٹ کو نئی زندگی بخشی اور ترقی کی نئی راہیں کھولی ہیں، محمد اورنگزیب

اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے خزانہ و محصولات، سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا...

مریم اورنگزیب کے بھیس بدل کر جناح اور لاہور چلڈرن اسپتالوں کے سرپرائز دورے

لاہور:وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر سینئیر صوبائی مریم...