Home سیاست عدت کے دوران نکاح کیس کا تحریری حکم نامہ جاری

عدت کے دوران نکاح کیس کا تحریری حکم نامہ جاری

Share
Share

راولپنڈی :غیر شرعی نکاح کیس کا تحریری حکم نامہ جاری کردیاگیا، بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے خلاف ناجائز تعلقات کے الزامات کا کیس ختم، عدالت نے چارج شیٹ میں سیکشن 496 بی کے الزامات کا کیس ڈراپ کردیا۔

سینئر سول جج قدرت اللہ نے عدت کے دوران نکاح کیس کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا ہے، جس میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے خلاف صرف عدت میں نکاح کی حد تک فرد جرم عائد ہوا ہے، 18 جنوری کو عدالت نے استغاثہ کے گواہوں کو طلب کر رکھا ہے، پاکپتن سے خاور مانیکا کے ملازم لطیف گواہی دی تھی۔

حکم نامہ میں کہا گیا کہ قانونی طور پر سیکشن 496 بی میں دو گواہوں کی ضرورت ہوتی ہے یہاں ایک ہے، عدالت 496 بی کی حد چارج ڈراپ کر رہی ہے، بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی پر صرف 496 کا چارج عائد کیا جاتا ہے۔

گواہ لطیف نے 6 سال قبل کے واقعات کے الزامات بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی پر لگائے تھے، عدت میں نکاح کے کیس کی مزید سماعت 18 جنوری کو ہو گی۔

Share
Related Articles

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...