Home sticky post 3 تین ماہ ہوگئے ہماری بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کروائی گئی،عمر ایوب

تین ماہ ہوگئے ہماری بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کروائی گئی،عمر ایوب

Share
Share

اسلام آباد:قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے کہا ہے کہ تین ماہ ہوگئے ہماری بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کروائی گئی۔

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کی اس موقع پر ایک صحافی نے ان سے پوچھا کہ کیا امریکا سے آئے ہوئے وفد کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی ہے؟

جس عمر ایوب نے جواب دیا کہ میرے پاس امریکا سے آنے والے وفد سے متعلق کوئی اطلاع نہیں۔ تین ماہ ہوگئے ہماری بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کروائی گئی۔

انھوں نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے 3 ججز کے آڈر میرے ہاتھ میں تھے لیکن ملنے نہیں دیا۔

عمر ایوب نے کہا کہ اعظم سواتی میرے بزرگ ہیں ان کی پارٹی کےلیے بڑی قربانیاں ہیں، ملاقات کے دوران اگر بانی پی ٹی آئی نے کوئی ہدایات دی ہوں تو وہ اس پر کام کر رہے ہوں گے۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ اس وقت ہم دیکھ رہے ہیں ہمارا الائنس آگے جا کر کتنا پریشر ڈالے گا، اسٹبلشمنٹ کی سیاست میں مداخلت نہیں ہونی چاہیے۔

عمر ایوب نے کہا کہ اس وقت اڈیالہ جیل کا سپرنٹنڈنٹ کورٹ کے آڈر نہیں مانتا۔

Share
Related Articles

جہانگیر خان بھی بھارت کے جارحانہ بیانات اور اقدامات پر نالاں

کراچی:سابق عالمی اسکواش چیمپئن جہانگیر خان نے کہا ہے کہ سیاست کو...

خطے میں کشیدگی کے سبب سائبر حملوں کا خطرہ بڑھ گیا ،ایڈوائزری جاری

اسلام آباد:خطے میں کشیدگی کے پیش نظر سائبر حملوں کا خطرہ بڑھ...

ملک بھر کے 44 اضلاع میں پولیو وائرس کی تصدیق

اسلام آباد:ملک بھر کے 44 اضلاع سے حاصل کردہ 34 ماحولیاتی نمونوں...