Home سیاست نوازشریف تھر کول سے دور رہیں تو بہتر ہے،تاج حیدر

نوازشریف تھر کول سے دور رہیں تو بہتر ہے،تاج حیدر

Share
Share

کراچی: رہنما پیپلزپارٹی سینیٹر تاج حیدر نے نواز شریف کے دعوے پر ردعمل میں کہا کہ تھر کول کے حوالے سے نواز شریف کا دعویٰ سن کر تعجب ہوا۔

تاج حیدر نے کہا کہ تعجب اس بات پر ہے کہ نوازشریف غلط بیانی سے کام لے رہے ہیں، تھر کول منصوبے کی پہلی سمری پر میرے دستخط ہیں، تھرکول کا سنگ بنیاد بینظیر بھٹو نے رکھا تھا، نواز شریف تھرکول منصوبے کو نہ روکتے تو 20 سال پہلے منصوبہ مکمل ہو چکا ہوتا۔

پیپلزپارٹی کے رہنما نے کہا کہ تھر کول سے بجلی کی پیداوار بینظیر بھٹو شہید کا خواب تھا، سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے آئین کے آرٹیکل 172 کے تحت صوبے کو تھر کول منصوبے پر کام کرنے کا اختیار دیا تھا، نوازشریف تھر پہنچ کر وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے پوچھتے رہے کوئلہ کہاں ہے۔

تاج حیدر نے کہا کہ سید قائم علی شاہ نے جواب دیا 120 فٹ نیچے ہے، سید قائم علی شاہ کا جواب سن کر نوازشریف نے تھر کول منصوبے کو سرد خانے میں پھینک دیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ تھر کول منصوبے پر وفاق کا ایک روپیہ بھی خرچ نہیں ہوا، تھر کول منصوبے کی کامیابی صدر آصف علی زرداری کی مرہون منت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نوازشریف تھر کول سے دور رہیں تو بہتر ہے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...