Home سیاست چیف جسٹس عمرعطاء بندیال کی عہدے پر موجودگی میں نواز شریف کے کیسز حل ہونا مشکل ہے،خرم دستگیر

چیف جسٹس عمرعطاء بندیال کی عہدے پر موجودگی میں نواز شریف کے کیسز حل ہونا مشکل ہے،خرم دستگیر

Share
Share

اسلام آباد:وفاقی وزیر اور مسلم لیگ (ن) کے رہنماانجینئر خرم دستگیر نے کہا ہے کہ چیف جسٹس عمرعطاء بندیال کی عہدے پر موجودگی میں نواز شریف کے کیسز حل ہونا مشکل ہے’پر امید ہوں کہ موسم خزاں میں انتخابات ہوجائیں گے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے” وائس آف امریکہ” کو دیے گئے انٹرویو میں خرم دستگیر نے کہا کہ موجودہ چیف جسٹس کی مسلم لیگ ن کے حوالے سے جانبداری کے بارے میں صرف قیاس نہیں بلکہ واضح نمونے موجود ہیں اور جب تک وہ عہدے پر موجودہ ہیں مشکل ہے کہ نواز شریف کو انصاف مل سکے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی وطن واپسی کے حوالے سے کوئی سیاسی رکاوٹ باقی نہیں البتہ عدالتی مقدمات ہیں۔ خرم دستگیر خان نے کہا کہ سیکیورٹی اداروں نے موسمِ خزاں میں عام انتخابات کے لیے سیکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

خرم دستگیر نے مزید کہا کہ پر امید ہوں کہ اب جبکہ وسائل بھی مہیا ہیں، تحفظ بھی موجود ہے اور ہم سب چاہتے ہیں کہ عوام سے رجوع کیا جائے تو موسم خزاں میں انتخابات ہوجائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ماضی کے تجربے کو دیکھتے ہوئے انتخابی اصلاحات کی گئی ہیں اور اب الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے وہ انتخابات کو شفاف بنائے۔

Share
Related Articles

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...

جیل اصلاحات قومی کانفرنس: قیدیوں کے بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ ناگزیر، مریم نواز

جیل اصلاحات کو انسانی وقار اور انصاف سے جوڑ دیا گیا اسلام...