Home سیاست امید ہے ہم خیال جماعتیں سندھ کی بہتری کیلئے آگے بڑھیں گی،بشیر میمن

امید ہے ہم خیال جماعتیں سندھ کی بہتری کیلئے آگے بڑھیں گی،بشیر میمن

Share
Share

لاہور:وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے سابق ڈائریکٹر جنرل اور مسلم لیگ ن سندھ کے صدر بشیر میمن کا کہنا ہے کہ ہم خیال جماعتیں سندھ کی بہتری کے لیے آگے بڑھیں گی۔

بشیر میمن نے لاہور میں ایم کیو ایم پاکستان اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف و دیگر پارٹی رہنماؤں کے ساتھ ملاقات کی۔

ملاقات کے بعد مسلم لیگ ن اور ایم کیو ایم پاکستان کے پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ ن لیگ نے مجھ پر اعتماد کیا، اس پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔

بشیر میمن کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے معیشت کی بات کی، انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ترقی کرانا ہے، پاکستان میں ترقی کی شرح کی رفتار 6 فیصد سے زائد ہو گی۔

یاد رہے کہ لاہور میں ملاقات کے بعد پاکستان مسلم لیگ ن اور ایم کیو ایم نے مشترکہ اعلامیہ جاری کیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق دونوں جماعتوں نے عوام کو مسائل سے نکالنے، پاکستان کو ترقی کی راہ پر دوبارہ گامزن کرنے کے لیے مشترکہ حکمتِ عملی پر اتفاق کیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں جماعتوں نے 6 رکنی کمیٹی قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

یہ کمیٹی سندھ بالخصوص شہری علاقوں کے مسائل کے حل کے لیے جامع چارٹر تیار کرے گی۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...