Home سیاست قانون سازی کرنا حکومت کا آئینی حق ہے،اسحاق ڈار

قانون سازی کرنا حکومت کا آئینی حق ہے،اسحاق ڈار

Share
Share

اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ قانون سازی کرنا حکومت کا آئینی حق ہے، سب مل کر کام کریں گے تو ملک ترقی کرے گا۔

سینیٹ اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ کہا جا رہا ہے چھپ کر قانون سازی ہو رہی ہے، ایک حکمت عملی بھی ہوتی ہے، قانون سازی ہمارا کام ہے، ماضی میں ہر کوئی قانون سازی کرتا رہا ہے، ہمیں اصولوں کی سیاست کو نہیں چھوڑنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی دور میں آدھے گھنٹے میں 22 ترامیم ہوئی تھیں، میثاق جمہوریت میں آئینی عدالتوں کا خاکہ موجود ہے، چیئر مین سینیٹ مجھ سے کیوں پوچھ رہے ہیں کہ میرے پاس نمبرز ہیں یا نہیں؟ چیئر مین صاحب یہ آپ کا کام نہیں ہے۔

نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پی پی چیئرمین بلاول بھٹو کی تجویز پر خصوصی کمیٹی بنائی گئی تھی، خصوصی کمیٹی کا قیام پارلیمان کا وقار بحال کرنے کیلئے ہے، پارلیمان کے وقار کو بحال کرنے کیلئے مل کر کو شش کرنی چاہیے۔

اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ قانون سازی کرنا حکومت کا آئینی حق ہے، میں بھی مانتا ہوں ملک پیچھے گیا ہے لیکن ہمیں مسائل کا حل نکالنا ہے، اگر ہم مل کر کام کریں گے تو ملک ترقی کرے گا۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...